واشنگٹن، 29 جولائی (رائٹر) امریکی حکومت کی ایک اعلی نگرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی حکومت نے جنوری سے مئی کے درمیان مہینوں میں پانچ فیصد زمینی حصہ پر یا تو اپنا کنٹرول کھو دیا ہے
یا اس کا اثر ختم ہو گیا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان کے سیکورٹی فورسز کے لئے اس وقت بڑا چیلنج پیدا ہو گیا ہے۔
امریکہ نے 15 سال پہلے افغانستان پر حملہ كرکے وہاں طالبان کی حکومت کو معزول کردیا تھا۔